the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
لاقانونی دولت یعنی بلیک منی اور جعلی کرنسی پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے بھارتی ریزرو بینک ( آر بی آئی ) نے سنہ 2005 سے قبل جاری کیے جانے والے تمام نوٹ واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس میں 500 اور 1000 روپے کے نوٹ بھی شامل ہیں۔
نوٹ واپس لینے کی کارروائی 31 مارچ سنہ 2014 کے بعد شروع کی جائے گی۔
آر بی آئی نے ایک بیان میں کہا ہے: ’31 مارچ 2014 کے بعد وہ سنہ 2005 سے قبل جاری کیے جانے والے تمام بھارتی نوٹ واپس لےگا۔ یکم اپریل سنہ 2014 سے لوگوں کو ان نوٹوں کو تبدیل کرنے کے لیے بینک جانا



ہوگا۔‘
بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سنہ 2005 سے پہلے جاری کیے جانے والے نوٹوں کی بہ آسانی شناخت کی جا سکتی ہے۔ ان نوٹوں کی پشت پر اشاعت کا سال درج نہیں ہے۔
سنہ 2005 کے بعد جاری کیے جانے والے نوٹوں کے پشت پر درمیان میں نیچے کی پٹی پر اس نوٹ کو جاری کیے جانے کا سال درج ہے۔
اس طرح جن نوٹوں پر اشاعت کا سال درج نہیں ہے ان نوٹوں کو بینک کو واپس کرنا ہوگا۔
آر بی آئی نے اس ضمن میں لوگوں سے تعاون کرنے کی اپیل کی ہے اور انھیں پریشان نہ ہونے کی تلقین کی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.